اشتہار

خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلوچستان کے دور دراز ضلع خاران کے علاقے ڈیری فارم میں گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لاشوں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو لاشوں اور زخمی کی شناخت ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تحقیقات شروع اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں