کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے اور ہائی ٹی پر پابندی لگاتے ہوئے سرکاری افسران کو 10 فیصد یوٹیلٹی اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے خرچے کم کرنے کی ہدایات جاری کردی۔
سندھ حکومت نے سرکاری ظہرانے، عشائیے اور ہائی ٹی پر پابندی لگا دی اور سرکاری افسران کو 10 فیصد یوٹیلٹی اخراجات بھی کم کرنے کی ہدایت کردی۔
- Advertisement -
سرکاری ملازمین کو 40 فیصد پیٹرول کی کمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیتے ہوئے سرکاری آفیس کےفرنیچرکی خریداری پربھی پابندی عائد کردی۔
سندھ حکومت نے غیر ضروری عملہ ، ڈیلی ویجز ملازمین کے بھرتی کرنے پربھی پابندی عائد کی ہے۔
محکمہ خزانہ نے ہدایت کی غیرضروری اجلاسوں کے لئے سفر نہ کیا جائے، زوم اوروڈیو لنک کو سرکاری دفاتر میں پروموٹ کیا جائے۔