لاہور: گنے کی قیمت میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 112 سے 115 روپے کلو ہو گی، یکم دسمبر سے پہلےچینی قیمتوں میں اضافےکی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیرخوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ گنےکی امدادی قیمت 300 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ شوگرملز کو گنےکی کرشنگ 25 نومبر سے پہلے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی نےچینی کی ایکسپورٹ کیلئے شرط عائد کر دی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تو 2 ماہ بعد امپورٹ کرنی پڑجائےگی، ضلع کا ڈی سی، چیف سیکرٹری سرٹیفکیٹ دیں کہ شوگرملز میں کتنا اسٹاک ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ایکسپورٹ کی اجازت دی تو قیمت بڑھ جائےگی، پاکستان میں15 لاکھ ٹیوب ویل ہیں، 3 لاکھ کو سولر پر منتقل کرنا ہے وزیراعظم کا زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی فلاح کیلئےپرعزم ہیں۔