اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

صدر جوبائیڈن کا بیٹا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث، گھیرا تنگ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر جوبائیڈن کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، جس میں ان کے بیٹے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں جہاں ریپبلکنز نے زیادہ اکثریت حاصل کرکے ڈیموکریٹک جماعت کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے وہیں صدر جوبائیڈن بھی ذاتی طور پر مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریپبلکن اراکین گزشتہ کئی ماہ سے صدر بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔

- Advertisement -

یہ تحقیقات2019 میں ڈیلاویئر میں کمپیوٹر مرمت کی ایک دکان پر ہنٹر کے چھوڑے گئے لیپ ٹاپ سے حاصل کیے گئے غیرملکی تاجروں کے ساتھ کاروباری معاملات میں اخلاقیات کی مبینہ خلاف ورزیوں اورممکنہ مجرمانہ غلطیوں کے حوالے سے تھیں۔

اب جبکہ ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی ہے تو انہوں نے ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہنٹربائیڈن کی سرگرمیوں کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان کردیا۔

اوور سائیٹ اینڈ ریفارم کے ایک سینئر رکن جیمز کومر، نمائندہ جم جارڈن اور دیگر ریپبلکنز نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کے لیے ایسی چیز لانے جا رہے ہیں جس کے آپ سب کانگریسی تحقیقات کے معاملے میں عادی نہیں ہیں۔

جیمز کومر نے تصدیق کی کہ ہمیں ایسے منصوبے بھی ملے ہیں جس میں بائیڈن خاندان نے سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالرز کا دھوکہ دیا اور یہ تمام معاملات جوبائیڈن کی شرکت اور ان کے علم میں لائے بغیر مکمل نہیں ہوسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں