اشتہار

کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و چیئرمین ٹرانس کراچی شرجیل میمن نے ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے21ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی بھی منظوری دی گئی اور بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانس کراچی کو ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ کام کی رفتار مزید تیز ہوسکے۔

شرجیل میمن نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبے کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں خود سائٹ پر جاکر بی آر ٹی ریڈ لائن پر جاری کام کا معائنہ کرنے کیلئے دورہ کروں گا۔

اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی نے بیفنگ دی کہ ٹیپوسلطان سوسائٹی پر انڈرپاس کی تعمیر کیلئے کھدائی مکمل ہوچکی ہے جبکہ ہائیڈرنٹ ریس کورس انڈر پاس کی کھدائی پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کیلئے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے اپریل2022 میں شروع کیا گیا تھا۔

اس منصوبہ کا ٹریک ملیر میں ماڈل کالونی اور یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، اس کا توسیعی روڈ اور نمائش چورنگی پر محیط میری ویدر ٹاور کے درمیان 26 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں