تحریک انصاف کی جانب سے آزادی مارچ کو اسلام آباد کی حدود سے گزرنےکی تاحال اجازت نہیں لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ریلی اور جلوس کی اجازت نہیں اور خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کارروائی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے دوٹوک کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی مارچ کو راولپنڈی پہنچنے کیلئے روات اسلام آباد سےگزرنا پڑے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب گامزن آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل یعنی ہفتہ کو اسلام آباد پہنچنے سے متعلق تاریخ کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر رانا ثناء واضح کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
وہ باور کرواچکے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔