اشتہار

’آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر و پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی بنانے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے تحت وزیراعظم کریں گے۔

آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ ، نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ وزیر اعظم کے سپرد کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آئین و قانون کے تحت تقرری کریں وہ جس کو بھی نیا آرمی چیف لگائیں گے وہ سپہ سالار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں