اشتہار

عامر خان کی بیٹی نے قریبی دوست سے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے قریبی دوست سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی صاحبزادی آئرا اور نوپور شیکھر کی منگنی کی تقریب کا انعقاد ممبئی میں کیا گیا جس میں اداکار کی سابقیہ اہلیہ، رینا دتہ کرن راؤ، بھانجے عمران خان سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

آئرا، عامر خان اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

- Advertisement -

آئرا اور نوپور کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئرا نے سرخ رنگ کا لباس منتخب کیا جبکہ ان کے منگیتر نوپور کو سیاہ اور سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرا خان نے گزشتہ سال نوپور شیکھر کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں