جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

نئے آرمی چیف کا نام کب سامنے آئے گا؟ وزیردفاع نے دن بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو گا اور آئندہ ہفتےمیں آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائےگا۔

ٹی وی شو میں‌ وزیردفاع نے کہا کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائےگا اور 29 تاریخ کو تقریب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانےکی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم وزارت دفاع کی سمری پر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے آرمی چیف کیلئےجو بھی نام ہو گا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہوگا۔

- Advertisement -

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تعیناتی میں کوئی ابہام نہیں لیکن عمران خان پیدا کرنےکی کوشش کر رہے ہیں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ہے جو بھی نام آئےگا اس پر مشاورت سے فیصلہ کریں گے اختیار وزیراعظم کا ہے لیکن فیصلہ ادارے کی مشاورت سے کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں