جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سلمان خان نے اشتہارات کے لیے معاوضہ دُگنا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اشتہارات کے لیے اپنا معاوضے کی قیمت دُگنی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے ایک غیرملکی برانڈ کے اشتہار کے لیے 8 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ عموماً اشتہارات کے لیے انہیں چار سے دس کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بجرنگی بھائی جان کے دیگر اشتہارات کی آمدنی دو ہزار 420 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔

اکشے کمار کو ایک اشتہار کی قیمت 8 سے 10 کروڑ ادا کی جاتی ہے۔ شاہ رخ خان ایک اشتہار کے لیے معاوضہ 5.5 سے 10 کروڑ کے درمیان لیتے ہیں۔

نوجوان اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے اشتہارات کا معاوضہ ایک سے 4 کروڑ ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلمیں ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ اور ’ٹائیگر تھری‘ آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنیں گی، جبکہ گزشتہ دنوں فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں سلمان خان کو بھشنوئی اور گولڈی برال گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی وائے پلس کردی گئی تھی یعنی ان کے ساتھ ہر وقت چار مسلح سیکیورٹی گارڈز موجود ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں