اشتہار

شہباز حکومت نے 4 ماہ میں کتنا قرض لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر 4 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض لیا، قرض کمرشل بینکوں آئی ایم ایف ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامک ڈویلپمینٹ بینک سے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے ملکی قرضوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر 4 ارب 25 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران 2 ارب 25 لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔

- Advertisement -

اقتصادی امور ڈویژن نے کہا کہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 2 ارب 68 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، اس دوران دوطرفہ معاہدوں کے تحت جولائی سے اکتوبر 49 کروڑ 74 لاکھ ڈالر قرض کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض، کمرشل بینکوں سے 20 کروڑ ڈالر قرض لیا۔

اقتصادی امور کی رپورٹ کی مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 63 کروڑ ڈالر کا قرضہ، انٹرنیشنل ڈویلپمٹنٹ ایسوسی ایشن آئی ڈی اے سے 45 کروڑ 92 لاکھ ڈالر قرض ،اسلامک ڈویلپمینٹ بینک سے 1 کروڑ 34 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی کی مد میں 40 کروڑ ڈالر ملے، باہمی معاہدوں کے تحت چین سے 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

اس کے علاوہ فرانس سے 84 لاکھ ڈالر، کوریا سے 1 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا قرض لیا جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں