تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سندھ کے لوگوں کو حقیقی آزادی دلانے کیلیے جلد آ رہا ہوں، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے جلد آ رہا ہوں۔

عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے زمان پارک میں ملاقات کی اور انہیں سندھ کی سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں حقیقی آزادی مارچ کی تحریک سے بھی سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی

ملاقات میں عمران خان نے صوبہ سندھ کی موجودہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو سندھ کے لوگ راولپنڈی میں میرے ساتھ شامل ہوں۔

اس پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے لوگ 26 نومبر کو بڑی تعداد میں راولپنڈی پہنچیں گے، سندھ کے ہر شہر اور گاؤں سے قافلے نکلیں گے، سندھ کے لوگ تبدیلی کے لیے آپ کے منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -