اشتہار

بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.8 فیصد کم اور گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 15.9 فیصد زیادہ ہے۔ ،

ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار820ارب روپے جبکہ گذشتہ سال اکتوبرمیں 19 ہزار344ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر17.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔،

- Advertisement -

اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11 ہزار52ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11084ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں 9394 ارب روپے تھا، ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے،

اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 17484 ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں13796 ارب روپے تھا، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں