اشتہار

’بلاول ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے پیسہ کہاں چھپا رکھا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے پیسہ کہاں چھپا رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکو ہر بار این آر او لے لیتے ہیں کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا ہے انہوں نے اپنے آپ کو این آر او دینے کے لیے قانون بدل دیا۔

عمران خان نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ابھی تک اردو ٹھیک طرح سے بولنے نہیں آئی ہے یہ ڈھونڈتا پھرے گا کہ اس کے باپ نے پیسہ کہاں چھپا رکھا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، ان کی کرپشن کی وجہ سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔

عمران خان نے عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی (arynews.tv)

عمران خان نے سوال کیا کہ ’وہ کیا چیز ہوئی جو تین سال میں یہ دھل کر دوبارہ مسلط ہوگئے ہیں ان دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز کیے جبکہ ماضی میں پرویز مشرف نے ان خاندانوں کی حکومت کو کرپشن پر ختم کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ملک کو حقیقی آزادی نہیں دلاتے ہم رکیں گے نہیں، سب سے پہلے قوم کے فیصلے قوم کرے کسی کے سامنے نہ جھکے ہماری قوم کے فیصلے کوئی اور نہ کرے، ہماری قوم کسی کی غلامی نہ کرے اس لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے عوام کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت گھر نہیں بیٹھ سکتے یہ سب کچھ جو ہورہا ہے یہ غلامی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں