تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

گوگل نے اپنا ڈوڈل ‘فٹبال ورلڈکپ’ کے نام کردیا

دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ایسے میں گوگل نے اپنے ڈوڈل سے مداحوں کے دل جیت لئے۔

گوگل نے ایک اینیمیٹڈ ڈوڈل کے ساتھ قطر میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز کیا۔

رنگین ڈوڈل میں اینیمیٹڈ جوتے فٹ بال کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگر صارف ڈوڈل پر کلک کرتا ہے، تو یہ انہیں ورلڈ کپ قطر 2022 کے صفحہ پر لے جائے گا، جس میں میگا اسپورٹس ایونٹ کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ڈوڈل نے اپنے صارفین کو ورلڈکپ کی تناظر میں آن لائن گیم بھی متعارف کرایا، جس کے لئے صارفین کو ملٹی پلیئر آن لائن گیم میں شائقین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے اپنے موبائل آلات پر "ورلڈ کپ قطر 2022” کو گوگل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فرانس کو دھچکا

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ آج سے قطر میں سجے گا، یہ عرب سرزمین پر ہونے والے پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج قطراورایکواڈورکے درمیان کھیلا جائے گا،میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بِھی ہوگی۔

ورلڈ کپ میں کل32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -