پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر نے صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا شاندار کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر پھولوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے پھولوں والی کہانی سناؤ’
View this post on Instagram
مایا تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے بھی اداکاروں کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مایا علی کی نئی تصاویر کے چرچے
اس سے قبل مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو میں مایا علی کہتی دکھائی دیتی ہیں، یہ گانا خاص طور پر میرے بندے کے لیے ہے، اس کے بعد ہو چپ ہوجاتی ہیں
View this post on Instagram
خیال رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔