تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاک فوج بحالی نو کےعمل میں بھرپورکردارادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل باجوہ نے بلوچستان کےعلاقے لسبیلہ کا دورہ کیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے بلوچستان کےعلاقےلسبیلہ کادورہ کیا، اور سیلاب سے متاثرہ لال گل گوٹھ میں پری فیبریکیٹڈ گھروں کاافتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئےیہ گھر تعمیر کیے گئے ہیں جسے ایف ڈبلیواو نے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا،آرمی چیف کو ڈی جی ایف ڈبلیواومیجرجنرل کمال اصفرنےبحالی نوکےمنصوبوں سےآگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ متاثرہ گاؤں میں ایک پرائمری اسکول، شمسی توانائی سے چلنے والاٹیوب ویل تعمیرکیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے جوان جوش و جذبے کیساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے لال گل گوٹھ گاؤں میں پرائمری اسکول کے اساتذہ اورطلبا سےملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے بحالی کےمنصوبوں میں بھرپورتعاون کیاجائےگا اور پاک فوج بحالی نو کےعمل میں بھرپورکردارادا کرتی رہےگی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اپنے دورہ لسبیلہ میں کوئٹہ کور، ایف سی،ایف ڈبلیواو اور کوسٹ گارڈزکےافسران وجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف نےسیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور ریسکیو کے کاموں میں ان کے کردارکو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر،لیفٹیننٹ جنرل کاشف نذیر،انجینئران چیف ہمراہ تھے۔

آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنےاستقبال کیا۔

Comments

- Advertisement -