منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس: فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، ایف آئی اے نے فیصل واوڈا کو 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا سے ارشدشریف کےقتل کیس سے متعلق سوال جواب کئے ، فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل واوڈا کو 10سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا۔

خیال رہے تحقیقاتی ٹیم نے آج فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر رکھا تھا، دونوں رہنماؤں کو ارشد شریف کو سیکیورٹی خدشات کی معلومات کے حوالے سے طلب کیا گیا۔

واضح رہے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی دو رکنی ٹیم آج وزیر داخلہ سےملاقات کرے گی ، جس میں دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تہلکہ خیز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھے، سازشیوں نے ڈرا دھمکا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا وہ پاکستان سے دبئی گئے وہ ویزے کے اختتام تک وہاں رہے، سازش کے تانے بانے اور مقاصد کچھ اور ہیں میں نے گھر والوں کو بتادیا ہے مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں انہیں بھی لاشیں ملیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں