تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ویڈیو: فیفا کی افتتاحی تقریب میں مورگن فریمین اور غانم المفتاح کی گفتگو نے سماں باندھ دیا

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے عالمی اجتماع کا آغاز قرآن مجید کی اس آیت سے ہوا جس میں اللہ کے خالق ہونے،ہم آہنگی، اتحاد، مساوات اور تقوی کا حکم ہے۔

فیفا کی افتتاحی تقریب میں آسکر یافتہ ہولی وڈ اداکار مورگن فریمین کو دیکھ کر سب حیران ہوئے۔ اس موقع پر معذور قطری قاری، یوٹیوبر اور عالمی کپ ایمبیسیڈر غانم المفتاح اور مورگن کے درمیان گفتگو بھی ہوئی۔

دلچسپ گفتگو کا آغاز کچھ ہوں ہوا کہ غانم نے مورگن کو مدعو کیا جس پر مورگن نے سوال کیا کہ ’کیا مجھے بھی یہاں خوش آمدید کہا جائے گا؟‘ جس پر غانم نے کہا کہ ’یہ دعوت نامہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ یہاں سب مدعو ہیں۔

معروف بالی وڈ اداکار مورگن فریمین نے سوال کیا کہ اب دنیا دور ہو چکی ہے اور تقسیم بھی۔ سب ممالک مختلف، زبانیں اور ثقافت بھی مختلف۔اس پر معذور بچے غانم المفتاح نے قرآن مجید کی آیت کی تلاوت کی جس کا ترجمہ یہ ہے۔

ترجمہ : اے لوگو ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہےاور تمہارے قبیلے اور کنبے بنا دیے تاکہ تمہاری پہچان ہو۔ لیکن تم میں سے زیادہ محترم و مکرم اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے۔ اور اللہ علیم و خبیر ہے۔

غانم کی تلاوت نے فیفا کی افتتاحی تقریب میں سماں باندھ دیا، ساتھ ہی یہ پہلا عالمی کپ بھی بن گیا جس کا آغاز قرآن کی تلاوت سے کیا گیا۔

بعدازاں مورگن فریمین نے اختتامیہ کلمات میں کہا کہ ’فٹبال کھیل سے محبت مختلف ممالک کو یکجا کردیتی ہے اور اس طرح مختلف ثقافتوں کی اقوام بھی اس موقع پر ایک ہوجاتی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -