اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل بروز منگل کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کےتمام شعبوں کے ذمہ دار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کو تیاریوں پر بریف کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کےلیے تیار ہے۔

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لیے غیرحساس میٹریل بھی خرید لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کے لیے بھی کاغذ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے میٹریل کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ، پولنگ اسٹاف کا تمام ڈیٹا، پولنگ اسٹیشنز کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں ہوں گے سب ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں