تازہ ترین

نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

  جھنگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

جھنگ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی خدمت کے فرض سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اس تیز رفتاری سے امدادی کام نہیں کئےگئے۔

وزیر اعظم نےخطاب میں امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا،اسکا عملی مظاہرہ بھی بہت جلد لوگوں نےدیکھ لیا، وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہی امدادی سامان کا ٹرک بھی انتظامیہ واپس لے گئی، متاثرین سیلاب دور تک ٹرک کےپیچھےامدادکیلئےبھاگتے رہے تاہم وہ حکمرانوں کے وعدوں کی طرح امداد سے محروم رہے۔

متاثرین سیلاب وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی جذباتی تقریر کے بعد انتظامیہ کے رویے سے کافی مایوس نظر آئے اور خالی ہاتھوں میں حکمرانوں کے وعدے لیے واپس اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -