جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت نمایاں کمی کے باوجود صرافہ بازاروں میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے، مزید 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید 400 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 35 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر بروز21 نومبر بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 11 ڈالر کمی کے بعد 1751 ڈالرز سے گھٹ کر 1740ڈالرز پر آگئے، اس کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے دام بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں