اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نئے فارمیٹ کا اعلان، بڑی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ اب نئے فارمیٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا جس میں ٹیمیں بھی گزشتہ ورلڈ کپ سے زیادہ ہوں گی۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جو اب تک کے تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں سے زیادہ تعداد ہے۔ ان ٹیموں کا چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس نئے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی اور یہاں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں رواں ماہ کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد سپر 12 مرحلے میں دو گروپ بنائے گئے تھے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے دوسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں