اشتہار

’کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہرگز نہیں ہونی چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے پورا شہر پریشان ہے کےالیکٹرک کا لائسنس کا ریونیول بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کسی اور لوگوں کو موقع دیں جو یہاں اکر اچھا کام کر سکیں کے الیکٹرک کو جو اب تک کرلینا چاہیے انہوں نے نہیں کیا، کےالیکٹرک کو جو ذمہ داریاں دی گئیں تھی وہ ان میں بری طرح ناکام فیل نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ کے الیکٹرک کو ناراض نہیں کرتے لیکن میں ان کو اعلانیہ ناراض کرتا ہوں ،ان کو کہتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں آپ کا جو لائنس کی تجدید ہونی ہے ایسا نہ ہو کہ اس میں گورنر سندھ رکاوٹ نہ بن جائے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بلکل ہونے چاہیں بہت ساری سیاسی جماعتوں کی بشمول میری سیاسی جماعت کے 140 کی درخواست سپریم کورٹ میں تھی جس کا آرڈر بھی آگیا لیکن اس پر عمل درامد نہیں ہوا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب تک ڈی لیمٹیشن والا مسئلہ حل نہیں ہوتا اور تمام سیاسی جماعتوں کی الیکشن کے لئے سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک الیکشن ہونا سب کے لئے مناسب نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں