اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم کا تحفظات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر وسیم اختر کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر متفقہ طور پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

رابطہ کمیٹی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو تمام مسائل سے آگاہ کیا لیکن ایسا فیصلہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کی جانب سے فیصلے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تمام قانونی نکات کو اٹھائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل اختیارات نچلی سطح پر نہیں آتے الیکشن کیسے ممکن ہیں؟

کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ (arynews.tv)

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا تھا الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت، وفاقی وزارت داخلہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اس دوران سنا گیا۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کراچی اور حیدر آباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونے والے تھے لیکن اس کے بعد سے انتخابات کو تین بار ملتوی کیا جا چکا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں