تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

خاتون نے شوہر کی دوسری بیوی کو بیش قیمت تحفہ دے دیا

ریاض: سعودی عرب میں خاتون نے شوہر کی دوسری بیوی کو مغربی علاقے تبوک میں رہائشی عمارت تحفے میں دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے اس اقدام مقصد یہ تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کو خفیہ نہ رکھنا پڑے اور وہ یہ بھی بتانا چاہتی تھیں کہ وہ دوسری شادی پر ناراض نہیں تھیں۔

’جب پہلی اہلیہ کو یہ معلوم ہوا کہ ان کے شوہر نے چھ ماہ قبل خفیہ طور پر دوسری شادی کی ہے تو انہوں نے شوہر سے تبوک میں ملنے کا فیصلہ کیا جہاں وہ دوسری اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔‘

رپورٹ کے مطابق دوسری بیوی سے ملنے سے پہلے خاتون نے شوہر کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب جانتی ہیں اور دوسری اہلیہ کو سرپرائز دینا چاہتی ہیں۔‘

انہوں نے شوہر سے کہا کہ ’وہ اس شادی کا اعلان کردیں۔‘

بعدازاں شوہر نے پہلی بیوی کے برا نہ منانے  اور ان کے سمجھانے پر یہ اعتراف کرلیا کہ دوسری شادی کررکھی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے پھر دوسری بیوی کو تبوک میں ہی ایک رہائشی عمارت بطور تحفہ پیش کرکے انہیں حیران کردیا۔

Comments

- Advertisement -