جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کا فاتحانہ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے اور آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی ہے۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے نویں میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

فرانس نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔

- Advertisement -

وکرا میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں آسٹریلوی ٹیم حاوی رہی اور نویں منٹ میں گڈون کے گول سے میچ میں برتری حاصل کی۔

اُس کے بعد فرانس نے دباؤ بڑھایا اور 27 ویں منٹ میں ری بیوٹ نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔ 5 منٹ بعد فرانس کے اسٹار کھلاڑی اولیویئر گیرو نے ریبیوٹ کے پاس پر گیند آسٹریلوی ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

فرانس کی یہ سبقت پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میٕں بھی فرانس نے مزید دو گول بنائے، 68 ویں منٹ میں ایم باپے نے گیند جال میں پہنچائی جب کہ 71 ویں منٹ میں اولیویئر گرو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول اسکور کیا۔

اس سے قبل منگل کو کھیلے گئے تین میچز میں ڈنمارک اور تیونس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میکسیکو اور پولینڈ بھی اپنے میچ میں کوئی گول نہ کرسکے اور مقابلہ برابر رہنے پر چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

تاہم منگل کے روز ابتدائی میچ میں سعودی عرب نے لیونئل میسی کی ٹورنامنٹ فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔ سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرایا۔

میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں