بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے، امپورٹڈ حکومت نے مقدمے بنا کر ہمیں اتنا بڑا دہشت گرد بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر متعدد مقدمات کیے گئے، گنتی ختم ہوگئی لیکن مقدمات ختم نہیں ہورہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنا دیا، عمران خان پر ابھی بھی مقدمات درج ہیں.

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے، ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا۔

عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے

‘امپورٹڈ حکومت نے مقدمے بنا کر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنا دیا ہے’

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے برے حالات ہیں، معیشت گر گئی ہے، شفاف انتخابات کی جانب جلد جائیں گے، پرامن احتجاج ہوگا۔

ایک ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ آج سب سےبڑا مسئلہ پاکستان کی معیشت ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کا باعث ہے، غریب اورمتوسط طبقہ شدیدمشکلات کا شکار ہے،فیصل جاوید

فیصل جاوید نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونےکی نہج پرپہنچ گیاہے، ایسی صورت میں عوام سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا، ملک میں الیکشن واحد حل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں