اشتہار

‘آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر آج ہی دستخط ہوں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پرآج ہی دستخط کرکے صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پر آج ہی دستخط ہوں گے اور دونوں اہم تعیناتیوں کی سمری آج ہی صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔

یاد رہے اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کی معمول کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے بھجوائے گئے پینل کا جائزہ لیا اور وزیر دفاع نے انہیں پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر بریفنگ دی۔

گذشتہ روز پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے تھے۔

بچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے جبکہ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں