لاہور: معروف ٹیلی ویژن میزبان اور اداکار ٹونی نوید رشید پیٹ میں تکلیف کے باعث انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹونی نوید رشید کو پیٹ میں تکلیف تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ اداکار کے اچانک انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں اور دیگر شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکار ٹونی نوید کی ڈیڈ باڈی اسپتال میں ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اہل خانہ بیرون ملک سے آئیں گے تو کل نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
ٹونی نوید رشید نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی روزنامہ میں بطور ثقافتی رپورٹر شروع کیا۔
وہ 2006 میں نادیہ خان کے شو میں پاکستانی سنیما کے لیے وقف کردہ ایک سیگمنٹ ’ملائی مار کے‘ کے ایک سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر مشہور ہوئے۔
Can you believe? Life is so unpredictable!
Famous TV presenter and content creator #TonyNavaidRashid has been passed away 💔 pic.twitter.com/un6hByC13D
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) November 23, 2022