اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گھریلو ناچاقی، نوجوان کے ہاتھوں ماں، باپ، دادی اور بہن قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں 25 سالہ سفاک ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پرماں، باپ، دادی اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے پالم علاقے میں سفاک ملزم نے مبینہ طور پر نشہ کرنے سے روکنے پر چاروں گھر والوں کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا، مقتولین کی شناخت 42 سالہ دنیش کمار، چالیس سالہ درشن سائنی، 75 سالہ دیوانو دیوی اور 22 سالہ اروشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ سفاک ملزم کیشو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تھانہ پالم کو گزشتہ رات واقعے کی اطلاع ملی، ملزم کے کزن نے فون کرکے بتایا کہ گھر میں لڑائی اور چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزم بیروزگار تھا اور اس نے ایک ماہ قبل ہی نوکری چھوڑ دی تھی اور وہ نشے کا عادی تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں