برطانیہ میں ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ’گولڈ فش‘ پکڑ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہی گیر اینڈی ہیکیٹ نے نایاب مچھلی ’گولڈ فش‘ کو پکڑ کر سب کو حیران کردیا، مچھلی کا وزن 30.5 کلو سے زائد بتایا گیا ہے۔
اس نایاب مچھلی کو دی کیرٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں امریکی ماہی گیر جیسن فوگیٹ نے 13.6 کلو وزن کی مچھلی پکڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اینڈی ہیکیٹ نے فرانس کی جھیل میں مچھلیوں کے شکار کے دوران اس نایاب مچھلی کو پکڑا ہے۔
گولڈ فش مچھلی چمڑے کے کارپ اور کوئی کارپ کی ایک ہائبرڈ نسل ہے جس کا رنگ روایتی طور پر اورنج (نارنجی) ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ شیمپین کے بلیو واٹر جھیل میں ورلڈ پریمیئر کریپ فشریز کے مقابلے میں ماہی گیر نے یہ مچھلی پکڑی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ہیکیٹ نے یہ نایاب مچھلی ہے صرف 25 منٹ میں پکڑی، انہوں نے کہا کہ ’میں جانتا تھا کہ یہ نایاب مچھلی وہاں موجود ہے اس نے میرا چارہ کھا لیا لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اسے پکڑلوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ حیران کن ہے لیکن گولڈ فش کو پکڑنا شاندار رہا ہے۔