جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی تعیناتی، اتحادیوں نے فیصلے کا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اتحادی جماعتوں نے تعیناتیوں سے متعلق فیصلےکا اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا۔

- Advertisement -

اتحادیوں نے پیغام دیا کہ وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم آپکےساتھ کھڑےہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپاہے۔

مشاورت کرنےپر اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔ وزیراعظم نے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں کی قیادت کاشکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں