اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو پر دو میچوں کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

میچ کے بعد گراؤنڈ سے رخصت ہوتے وقت نوجوان کا موبائل فون توڑنے پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایورٹن کلب کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔

شکست کے باعث غصے کی حالت میں کرسٹیانو رونالڈو گراؤنڈ سے واپس لوٹ رہے تھے کہ ایک نوجوان ان کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھا۔

- Advertisement -

رونالڈو نے میچ میں شکست کا غصہ نوجوان پر اتار دیا۔ فٹ بالر نے نوجوان کا ہاتھ جھٹک دیا جس سے اس کا مہنگا اسمارٹ فون موقع پر ہی ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین کے لیے بُری خبر

فٹبال اسوسی ایشن نے شکایت موصول ہونے پر اس پر انکوائری کی جو اب ختم ہوگئی۔ انکوائری پینل نے اسٹار فٹ بالر کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

رونالڈو پر کلب کے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ان پر 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

فٹبالر کو صرف جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی کیوں کہ انہوں نے گزشتہ روز ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں