اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہم ملاقات کا امکان ہے ، جس میں تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا آج ہی دورہ لاہور کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں ڈاکٹر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، صدر ملاقات کےدوران تعیناتیوں سےمتعلق اہم مشاورت کریں گے۔
- Advertisement -
خیال رہے نئےآرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری دی جائے گی۔
منظوری کےبعد سیدعاصم منیرکےآرمی چیف تعینات ہونے اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔