جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی قسط دسمبر میں ملنے کی امید ہے،اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال دسمبر میں آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کی وجہ سے اوپر تلے آئی ایم ایف کی دو قسطیں رک گئی تھیں، جس میں سے ایک قسط رواں سال کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے امریکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت صورتحال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِاعظم کے حالیہ بیانات خطے کے امن کیلئے منفی اثرات رکھتے ہیں۔

امریکا میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، بھارتی حکومت سے سمجھدار ی کا مظاہرہ کرے۔ پاکستان جنگ کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ ایک فیصد جو کہ گزشتہ چھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں