اشتہار

آرمی چیف کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کا موقف آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئے آرمی چیف کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کا موقف آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی میں پی ٹی آئی  کیجانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹس چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے اس حوالے سے پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ آرمی چیف تعیناتی پر صدر قانون اور آئین کے مطابق چلیں گے اور اس معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان سے مشورہ صدر مملکت کا اخلاقی حق ہے جو انہیں استعمال کرنا چاہیے اور اس حوالے سے مشورہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف قانون کو مطلوب شخص سے لندن میں مشاورت کرسکتے ہیں تو  صدر مملکت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کیوں مشاورت  نہیں کرسکتے؟

شبلی فراز  نے کہا کہ صدر پورے پاکستان کے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ہے عمران خان کے ساتھ مشورہ ان کا حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں