ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا اسماعیل تارا کی فنی خدمات پر خراج عقیدت، دیگر کا بھی اظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیجنڈ مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم اسماعیل تارا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم اسماعیل تارا مزاحیہ اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے، انہوں نے مزاح کو آرٹ کی صنف کےطور پر مقبول کرنے میں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسماعیل تارا کے بارے میں کہا کہ ان کا مقبول ترین ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے، اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا، وہ اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسماعیل تارا نے مزاحیہ اداکاری میں نئی طرز کی بنیاد رکھی، ماجد جہانگیرکےساتھ ان کی جوڑی ناظرین کی پسندیدہ تھی، مزاحیہ اداکاری میں ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں