اشتہار

نواز الدین صدیقی کو شوٹنگ میں سب سے زیادہ کون پریشان کرتا ہے؟ دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی حال میں ایک نشست میں دوران شوٹنگ اپنے لیے سب سے زیادہ پریشان کن چیز سے پردہ اٹھایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی حال میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئیفا) کے حوالے سے ایک نشست میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں شوٹنگ کے روایتی طریقوں اور اس دوران خود کو پریشان کرنے والے اسباب سے پردہ اٹھایا۔

ورسٹائل اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران جو چیز سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ شاٹ کے دوران ’’لائٹس، کیمرہ، ایکشن‘‘ کہنے کا روایتی طریقہ ہے۔

- Advertisement -

نواز صدیقی نے کہا کہ یہ سب بتاتے ہوئے انہیں افسوس ہے لیکن یہ حقیقت ہے اور مجھے یہ بتانا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے۔ جب ہم فلم کے کسی بھی سین کی شوٹنگ شروع کرتے ہیں بہت ساری آوازیں اور شور سنائی دیتا ہے اور پھر اس ماحول میں ہدایت کار اداکاروں سے بہترین کام کی توقع کرتا ہے۔

اسی حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیٹ پر ہوتے ہیں کہ اچانک کہا جاتا ہے کہ شاٹ تیار ہے اور پھر ایکشن کی آواز، کیا ہم کمپیوٹر ہیں؟ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر سیٹ پر روایتی شور شرابے کے بجائے خاموشی ہو تو ہم اس سے بھی بہتر کام کرسکتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔

نواز صدیقی نے کہا کہ اداکار اپنے کیریئر میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں لیکن جب بھی کوئی اداکار کسی نئے کردار میں خود کو ڈھالتا ہے تو اسے اس پرانے کردار سے نکلنا ہوتا ہے جو وہ پہلے نبھا چکا ہوتا ہے یا جو وہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر کردار کی وضاحت میں کمی پریشان کرتی ہے۔

اداکار کا سب سے بہترین رویہ یہی ہے کہ جب آپ کچھ نیا شروع کریں تو اپنے پہلے نقش پا کو مٹا دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں