تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ایمیزون پرائم نے بھارتی فلم ’’کنتارا‘‘ کا گانا ہٹا دیا، وجہ کیا بنی؟

دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا دینے والی بھارتی فلم ’’کنتارا‘‘ کا ایک گانے پر سرقہ ہونے کا الزام لگنے کے بعد اسے ایمیزون پرائم نے فلم سے ہٹا دیا ہے۔

معروف بھارتی ہدایت کار رشبھ شیٹی کی فلم کنتارا کو گزشتہ روز پرائم ایمیزون ویڈیو میں ریلیز کیا گیا ہے تاہم اس پلیٹ فارم پر شائقین فلم کو گانا ’’وراہا روپم‘‘ نہیں ملے گا کیوںکہ اس گانے کو دوسرے نغمے کی کاپی ہونے کا الزام عائد ہونے کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔

کیرالہ میں مقیم تھائی کڈم برج نامی بینڈ جس نے پہلے ہی کنتارا کے گانے وراہا روپم پر اپنے گانے نوراسم کی کاپی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا نے بتایا ہے کہ ایمیزون پرائم ویڈیو نے اس گانے کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

میوزک بینڈ نے اپنے گانے نوراسم اور فلم کے گانے وراہا پورم کی ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایمیزون پرائم نے فلم کنتارا سے ہمارے گانے ’’نوراسم‘‘ کے کاپی کیے گئے گانے کو ہٹا دیا ہے۔ انصاف ملا ہے جس کے لیے ہم اپنے اٹارنی ستیش مورتی اور سرپرست متھور بھومی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس موقف پر ہماری حمایت کی۔ موسیقار برادری، مداحوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جنہوں نے ہماری دل سے حمایت کی۔

 

اس سے قبل تھائی کڈم برج نے اکتوبر میں الزام لگایا تھا کہ وراہا روپم ان کے گانے نوراسم کی نقل ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم اپنے سامعین کو یہ بتانا چاہیں گے کہ تھائی کڈم برج کسی بھی طرح سے کنتارا سے وابستہ نہیں ہے۔ نوراسم اور وراہا روپم کے درمیان مماثلت ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے دونوں کی آڈیو ایک جیسی ہے اس لیے یہاں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

بینڈ نے مزید کہا تھا کہ ہمارے نقطہ نظر سے کسی کے کام سے متاثر ہونا اور کسی کا کام چوری کرنا دو الگ الگ چیزیں ہیں اور اس لیے ہم اس فلم کی تخلیقی ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کریں گے جو اس کے لیے ذمے دار ہے۔ ہمیں اس کا کوئی کریڈٹ نہیں دیا گیا اور گانے کو اسطرح دکھایا گیا کہ جیسے یہ فلم کی ٹیم کا اپنا کام ہے۔ تھائی کڈم برج کے ذریعے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کے چند دن بعد پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو اب فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایت رشبھ شیٹی کی یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے اور کرناٹک میں بھی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -