جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سویت دور کی کار مارکیٹ میں آنے کو تیار، نیا کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے سوویت دور کی مشہور کار کی دوبارہ پرڈوکشن کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے ماسکو میں فرانسیسی کار ساز ادارے رینالٹ کی جانب سے چھوڑے گئے پلانٹ میں سوویت دور کی مشہور کار موسکویچ کے جدید ترین ورژن کی پروڈکشن دوبارہ شروع کردی ہے۔

گذشتہ دو دہائیوں میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب اس سوویت کار برانڈ کو موسکویچ ماسکو آٹو موبائل پلانٹ میں تیار کیا گیا،کار کے نئے پارٹنر کاماز کے ساتھ مینوفیکچرر نے سالانہ ایک لکاھ گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں الیکٹرک کاریں بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والوں کو بڑی خبر سنا دی

یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پہلی 600 کاریں رواں سال دسمبر میں پروڈکشن لائن سے باہر ہونگی جن میں سے 200 کاریں الیکٹرک ہونگی۔
کمپنی حکام نے بتایا کہ نیا ماڈل موسکویچ سے باالکل مختلف ہوگا اور یہ جدیدطرز کے ڈیزائن پر مزین ہوگا۔

واضح رہے ماسکو میں موسکویچ کار ساز ادارے کی فیکٹری جو 1930 میں قائم ہوئی تھی، سوویت دور میں موسکویچ کاروں کی اصل پروڈیوسر تھی۔

سن دو ہزار کے شروع میں رینالٹ نے پلانٹ خریدا اور موسکویچ لائن بند کردی تھی، تاہم رواں برس مئی میں فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پابندیوں کی وجہ سے روس سے کمپنی کا کام ختم کرتے ہوئے اس پلانٹ کو ماسکو حکام کے حوالے کردیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد روس کی جانب سے پلانٹ کا نام واپس موسکویچ رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں