بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فٹبال کلب بارسلونا کی عالیہ اور رنبیر کو والدین بننے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسپین کے مشہور فٹبال کلب ایف سی بارسلونا نے بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو والدین بننے پر منفرد انداز میں مبارکباد پیش کر دی۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں رواں ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے ننھی مہمان کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔

ایف سی بارسلونا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی تصویر شیئر کی گئی جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

تصویر میں جوڑے نے بیٹی کو اٹھایا ہوا ہے لیکن اس میں مرکزِ نگاہ دیوار پر لگی کلب بارسلونا کی کِٹ والی تصویر ہے جس پر ’راحا‘ لکھا ہے۔

زیرِ نظر عالیہ بھٹ نے اب سے کچھ گھنٹے قبل انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس کے بعد کلب نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایف سی بارسلونا نے کیپشن میں لکھا: ’عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کلب کی ایک اور مداح آگئی۔ ہم آپ سب سے بارسلونا میں ملاقات کے لیے انتظار نہیں کر سکتے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں