جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی : انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

امتحانات میں 24 ہزار 608 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی، جس میں 24 ہزار 151 اْمیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی ۔

- Advertisement -

پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا، اے ون گریڈ کے ساتھ 2 ہزار چھ سو چوراسی امیدوار کامیاب ہوئے۔

پہلی پوزیشن آدم جی کالج کے محمد افان نے 94.55 فیصد نمبر لیکر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ جلیل نے 94.08 فیصد مارکس لیے۔

دوسری پوزیشن پر ایک اور امیدوار مہوش سرور بھی کامیاب قرار پائیں اور تیسری پوزیشن پر بھی دو امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ہمایوں احمد اور حریم اعجاز نے 94 فیصد مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں