ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عمران خان لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگئے ، عمران خان اسلام آباد سے بذریعہ سڑک راولپنڈی جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ، عمران خان کے ساتھ طیارے میں ان کا اسٹاف موجود ہیں۔

عمران خان اسلام آباد پہنچ کر بذریعہ سڑک راولپنڈی جائیں گے۔

- Advertisement -

عمران خان کے زمان پارک سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر زیرو ٹریفک کر دی گئی تھی ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنزعمران خان کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں اور گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

خیال رہے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہے ، عمران خان ساڑھے3 بجے تک لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

عمران خان لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں