اشتہار

سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے کون ہیں؟ اعظم سواتی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہ رجیم چینج کے مرکزی کرداروں تم سے آج حقیقی آزادی مارچ کا ہر فرد سوال کرتا ہے، آج پوچھا جا رہا ہے کیا وجہ تھی کہ عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، کیا وجہ تھی کہ معیشت بہترین جا رہی تھی اور آج بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، کورونا میں دنیا حیران تھی کہ عمران خان کی ٹیم نے کس طرح ملک کو تبدیل کیا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے شوکت ترین کو بھیجا اور کہا کہ معیشت تباہ ہو جائے گی، آج پاکستان کی قوم کو بھیڑبکریاں سمجھ کر کہا جا رہا ہے کہ معیشت تباہ ہوگئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بتائیں معیشت کس نے تباہ کی اور نیب کے قانون کو کس نے ختم کیا، کس نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف کرائے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے، شہباز گل اور مجھ پر تشدد کرنے والے جواب دیں، صحافی ارشد شریف شہید کو کس نے قتل کرایا، ملک کے محبوب لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟

ان کا کہنا تھا کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں، عمران خان تو چھوڑیں 74 سال کے اس سینئر سٹیزن کا سرجھکا کر دکھاؤ، میں تمہارے ہر ہتھکنڈے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑا رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں