منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پیمرا نے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پیمرا نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے یا اس کی ریکارڈنگ نشر مکرر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اعظم سواتی کی ایف آئی اے کے ہاتھوں دوبارہ گرفتاری کے بعد پیمرا نے پی ٹی آئی سینیٹر کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پیمرا کے جارے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس، میڈیا کوریج، بیان یا ٹکرز چلانے پر پابندی ہوگی۔ ٹی وی چینل سینیٹر سواتی کو اپنے کسی ٹاک شو میں مدعو نہیں کریں گے۔

پیمرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی ٹی وی چینل نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو بغیر کسی شوکاز نوٹس مذکورہ چینل کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔

پیمرا نے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر کو ریاستی اداروں کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی قرار دیا ہے اور اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ نوٹس مفادعامہ، امن و امان کی صورتحال اور نفرت انگیز تقریر روکنے کیلیے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو آج ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی پھر گرفتار

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے متنازع بیان پ رنیا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں