اشتہار

مراد سعید نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مراد سعید نے صحافی ارشد شریف شہید کے قتل کیس سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پشاور میں نیوز کانفرنس میں مراد سعید نے کہا کہ ارشد شریف کے خلاف کس کے کہنے پر 16 مقدمات درج کیے گئے؟ انہیں دھمکیاں کون دے رہا تھا؟ ان کی امیگریشن کی تصویر کیوں لیک کی گئی؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے دباؤ ڈال کر متحدہ عرب امارات سے ارشد شریف کو نکلوایا؟ 10 سے 20 اگست کے درمیان کن کن اہم شخصیت نے امارات کا دورہ کیا؟

مراد سعید نے کہا کہ کل خبر چلائی گئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ میرے پاس ہے، میڈیا سے پتا چلتا ہے کہ ایف آئی اے نے مجھے طلب کیا ہے، کینیا میں حکومتی ٹیم تحقیقات کرنے گئی تھی اسے یہ چیزیں ملنی چاہیے تھیں، ایک ماہ میں تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی راہنما نے کہا: ’ارشد شریف کی والدہ نے کہا چیف جسٹس کمیشن بنائیں۔ ارشد شریف اپنی زندگی میں بھی چیف جسٹس سے اپیل کرتے رہے، وہ دنیا سے چلے گئے لیکن کسی نے ان کی اپیل نہیں سنی۔ میں چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ تحقیقاتی کمیشن بنائیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں