ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مراکشی کھلاڑی نے میچ کے دوران والدہ کا ماتھا چوم لیا، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکشی کھلاڑی نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجود والدہ کا ماتھا چوم لیا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

فٹ بالر اکثر گول کرنے پر جشن منانے کے لیے گراؤنڈ میں دوڑ لگاتے ہیں، شرٹ اتار دیتے ہیں یا پھر ٹیم کے دیگر کھلاڑی اسے کندھے پر اُٹھا کر خوشی مناتے ہیں لیکن بیلجیئم اور مراکش کے درمیان مقابلے میں صورتِ حال انوکھی رہی۔

مراکش نے فیفا رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بیلجیئم کو دو صفر سے تاریخی شکست دی جس کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ کیا جبکہ ٹیم کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی دوڑتے ہوئے والدہ کے پاس پہنچے اور ماتھا چوما۔

اشرف حکیمی کی والدہ انتہائی خوش نظر آئیں۔ انہوں نے بھی بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباشی دی۔ اس خوبصورت لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں