اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انگلینڈ کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، انگلینڈکی ٹیم طویل وقفے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرکی کوششوں کانتیجہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی امید ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان آنیوالی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید، دونوں ٹیموں اور ان کےمداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیریزکوممکن بنانے میں کرداراداکرنےوالےتمام افرادقابل تعریف ہیں، برطانوی ہائی کمشنر اور ہم انتہائی دلچسپ سیریزکاانتظارکر رہے ہیں۔
Pakistan welcomes the England Cricket Team for a test series for the first time since 2005.This is a historic moment for both the teams & their fans. I commend the tireless efforts of all involved to make this happen, especially @CTurnerFCDO. Looking forward to an exciting series pic.twitter.com/Mqd9Kvypkk
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 28, 2022