تازہ ترین

سیلاب زدگان کو عطیہ ’بین اسٹوکس کا اقدام انسان دوستی کا مظہر ہے‘

وزیراعظم شہبازشریف نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کے اعلان کی تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بین اسٹوکس کے سیلاب زدگان کیلئےعطیہ کرنے کےحسن سلوک کو سراہتا ہوں مصیبت زدہ انسانیت کیلئےہمدردی تمام خوبیوں میں سب سےبڑی خوبی ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1597205209507598336?s=20&t=804d6P8Bz7sRC4T_b4DDZA

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹوکس کااقدام انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایت کامظہرہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کر دی

بین اسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب نے ملک اور عوام کو خاصا متاثر کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، لیکن اب میں اس کرکٹ سے ہی کچھ واپس کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اپنی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ امدادی رقم پاکستان کے متاثرہ لوگوں کے کام آسکیں گی۔

بین اسکٹوکس نے ٹوئٹ کے کیپسن میں امداد کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈا اور دل کے اسٹیکر بھی شئیر کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -